ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کنداپور: خاتون کنویں میں جا گری، فائربرگیڈ عملہ نے بچائی جان

کنداپور: خاتون کنویں میں جا گری، فائربرگیڈ عملہ نے بچائی جان

Fri, 17 Feb 2023 17:39:58    S.O. News Service

کنداپور:17؍ فروری (ایس اؤ نیوز)گھرکے قریب واقع کنویں میں اچانک پیر پھسل کرگرنےوالی خاتون کو فائربرگیڈ کے عملہ نے فوری کارروائی کرتےہوئے بچانےمیں کامیاب ہوگیا۔ واردات جمعہ کی صبح کیدور گرام پنچایت حدود کے التورمضاف میں پیش آیا۔

خاتون کی شناخت رتناوتی شٹی اُلتور (52) کی حیثیت سے کی گئی ہےجو فائر برگیڈ عملے کی بروقت کارروائی کی وجہ سے کنویں سے زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔ جمعہ کی صبح کنویں سےپانی لانے گئی رتناوتی ،پانی کھینچنے کے دوران پیر پھسل کر 20فٹ گہرے کنوئیں میں گر گئی ۔ گھروالوں نے دیکھا تو فوری طورپر فائر برگیڈ کو اطلاع دی ۔ اطلاع پاتے ہی جائے وقوع پر پہنچ کر فائربرگیڈ کا ناگراج پجاری نامی عملہ کنوئیں میں اترگیا اور خاتون کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔ چونکہ کنوئیں میں پانی زیادہ تھا اس لئے خاتون کو کوئی چوٹ نہیں لگی۔ کنوئیں سےنکالے جانےکےبعد رتناوتی کو علاج کےلئے اسپتال میں داخل کیاگیا جہاں وہ خطرے سے باہر ہے۔


Share: